لاہور (جیوڈیسک) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواوں کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ دیگر علاقوں میں موسم گرم رہے گا۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہا۔تاہم پنجاب، مالاکنڈ، ہزارہ، کراچی ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش اسلام آباد میں 46 ملی میٹر رکارڈ کی گئی۔ جہلم میں 43 ، لاہور 39، مری 32 ، کاکول 17، سیالکوٹ 14 ، لوئر دیر 08 ، سیدوشریف 05 اور کراچی میں 01 ملی میٹر بارش ہوئی۔