ایران مخالف رپورٹ، سلامتی کونسل کا پشت پناہی سے انکار

Iran

Iran

نیویارک (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے نے ایران کے خلاف ایک رپورٹ کی پشت پناہی سے انکار کر دیا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران مخالف ایک رپورٹ کی پشت پناہی کرنے سے انکارکر دیا ہے۔ آسٹریلیا کے سفیر گیری کوئنلن کے مطابق ماہرین کی تیار کردہ اس رپورٹ میں بتایا گیا۔

ایران اقوام متحدہ کی طرف سے عائد کردہ پابندیوں کی شاید خلاف ورزی کر رہا ہے۔ اس کی مثال دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تہران حکومت نے جنوری میں یمنی عسکریت پسندوں کو ہتھیار فراہم کرنے کی کوشش کی تھی تاہم یہ اسلحہ حکومت کے ہاتھ لگ گیا۔

گیری کوئنلن کے بقول سلامتی کونسل نے اس رپورٹ کی توثیق کرنے سے انکار کر دیا۔ کوئنلن ایران پر عائد پابندیوں کی نگرانی کے لیے قائم کی جانے والی کمیٹی کی سربراہ بھی ہیں۔