پیریس (جیوڈیسک) فرانسیسی ماہر ارضیات فلیپے ویردون کی لاش شمالی مالی سے برآمد کر لی گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس نے تصدیق کر دی ہے کہ شمالی مالی سے ملنے والے لاش ان کے ماہر ارضیات فلیپے ویردون کی ہے۔ پیرس حکام نے بتایا ہے کہ ویردون کو نومبر 2011 میں اغوا کیا گیا تھا۔
دہشت گرد تنظیم القاعدہ المغرب الاسلامی نے مارچ میں کہا تھا کہ انہوں نے فرانس کی جانب سے مالی میں مداخلت کے ردعمل میں ماہر ارضیات فلیپے ویردون کا سر قلم کر دیا ہے۔ اس تنظیم نے جون کے آخر میں بتایا تھا کہ پانچ فرانسیسی باشندوں سیمت اغوا کئے جانے والے آٹھ غیر ملکی ابھی تک زندہ ہیں۔