ڈوپنگ ثابت، امریکی ایتھلیٹ کی سپانسر شپ ختم

Prove Doping

Prove Doping

برلن (جیوڈیسک) جرمنی کے ایک ادارے نے ڈوپنگ ثابت ہونے پر امریکی ایتھلیٹ کی سپانسر شپ ختم کر دی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمن کمپنی ایڈیڈاس نے امریکی ایتھلیٹ ٹائسن گے کے ساتھ اپنا معاہدہ ختم کر دیا ہے۔ ایڈیڈاس کے بقول کمپنی نے یہ فیصلہ ٹائسن گے پر کارکردگی بڑھانے والی ادویات کا استعمال ثابت ہو جانے کے بعد کیا۔

اس جرمن ادارے کے مطابق ان کے لئے یہ خبر ایک صدمے سے کم نہیں کہ امریکی ایتھلیٹ اس طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ ڈوپنگ کی روک تھام کے عالمی ادارے کے بیان میں کہا گیا کہ ریسنگ کی دنیا کے تین مشہور کھلاڑیوں ٹائسن گے، آصافہ پوول اور شیرون سمسن کے ٹیسٹ پوزیٹو آنا افسوسناک امر ہے۔ ماسکو میں ریسنگ کی عالمی چیمپئن شپ شروع ہونے میں ایک ماہ سے بھی کم کا عرصہ رہ گیا ہے۔