پاکستانی برآمدات میں سالانہ اضافہ 4 فیصد سے بھی کم رہا

Pakistani Exports

Pakistani Exports

کراچی (جیوڈیسک) گزشتہ مالی سال پاکستان نے دنیا کے دیگر ممالک کو 24 ارب ڈالر مالیت کی اشیا فروخت کی۔ برآمدات میں سالانہ اضافہ 4 فیصد سے بھی کم رہا۔ پاکستان شماریات بیورو کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا جون 2013 تک ملکی برآمدات کا حجم 24 ارب 51 کروڑ ڈالر رہا۔

اس کے برعکس پاکستان نے اپنی ضرریات پوری کرنے کے لیے دنیا کے مختلف ملکوں سے 45 ارب ڈالر کے قریب اشیا خریدیں۔ اس طرح ملک کا تجارتی خسارہ 20 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا۔ماہرین کے غیر ملکی ادائیگیوں کے دباو کو کم کرنے کے لیے ضروی ہے کہ حکومت ایکسپورٹ بڑھانے کے اقدامات کرے تاکہ روپیہ بھی مستحکم ہو سکے۔