آزاد کشمیر (جیوڈیسک) آزاد کشمیر حکومت کے سینئر وزیر چوہدری محمد یاسین نے کہا ہے کہ آزاد کشمیرمیں چھہ ماہ کے دوران بلدیاتی انتخابات کروا کر اختیارات نچلی سطح پر منتقل کردیں گے۔
لندن میں اے آر نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمد یاسین کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیرمیں ماضی کی حکومتیں 20سال سے بلدیاتی انتخابات نہیں کراسکیں۔ انہوں نے بتایا کہ آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور جلد اختیارات نچلی سطح پرمنتقل کر دیں گے۔
چوہدری محمد یاسین نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت نے آزاد کشمیر میں 3میڈیکل کالجز، یونیورسٹیاں اور ڈگری کالجز قائم کرکے تعلیم دوستی کا ثبوت دیا ہے۔