کراچی : قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزم عدالت سے فرار

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزم عدالت سے فرارہو گیا، سٹی کورٹ پولیس نے قیدی کی سیکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کو چار روز قبل ناظم آباد سے گرفتار کیا گیا تھا، جسے آج سٹی کورٹ میں پیشی کے لیے لایا گیا تھا موقع ملتے ہی موقع سے فرار ہو گیا۔