ملک کے مختلف شہروں میں ٹرینیں کئی کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔ ٹرینوں کی آمدروفت میں تاخیر سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ٹرینیں ہیں کہ شاید منزل ہی بھول چکی ہے۔ مختلف شہروں کو روانہ ہونے والی ٹرینیں گھنٹوں تاخیر سے منزل پر پہنچ رہی ہیں۔ جس سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ لاہور اور کراچی کے درمیان چلنے والی شالیمار ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے کراچی روانہ ہوئی اور کراچی سے راولپنڈی کے درمیان چلنے والی پاکستان ایکسپریس پانچ گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔
کوئٹہ سے لاہور جانے والی کوئٹہ ایکسپریس بھی پانچ گھنٹے تاخیر سے منزل مقصود پر پہنچے گی۔ کراچی سے لاہور کے درمیان چلنے والی نائٹ کوچ تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہے اور کراچی سے سرگودھا جانے والی ملت ایکسپریس بھی دو گھنٹے تاخیر سے فیصل آباد پہنچنے کا امکان ہے۔
ٹرینیوں کی آمدورفت میں تاخیر سے مسافر شدید اذیت کا شکار ہیں۔ کچھ کی سحری اسٹیشنوں کی نذر ہورہی ہے تو کچھ افطار اسٹیشن پر ہی کرنے کا مجبور ہیں۔ دوسری جانب مسافروں کے عزیز و اقارب کو بھی شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ وہ کئی کئی گھنٹے اسٹیشنوں پر اپنے پیاروں کی راہ تکتے ہیں لیکن ٹرینیں ہے کی جیسا لاپتہ ہوگئی ہیں۔