مون سون بارشوں نے گرمی کی لہر کو ٹھنڈا کردیا

Weather

Weather

ملک کے مختلف شہروں میں مون سون بارشوں نے گرمی کی لہر کو ٹھنڈا کردیا۔ اسلام آباد، راولپنڈی اور سوات میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

ملک کے مختلف شہروں میں مون سون بارشوں نے گرمی کا زور توڑ دیا ہے۔ جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں بادل کھل کر برسے ہیں اور موسم سہانا ہوگیا ہے۔ لاہور میں بھی موسم ابر آلود ہے اور آسمان پر کالی گھٹائیں چھائیں ہیں۔

سوات میں موسلا دھار بارش سے موسم سرد ہوگیا ہے اور لوگوں نے گرم کپڑوں کا استعمال شروع کردیا ہے۔ مری میں بھی موسم ابرآلود ہے۔ دوسری جانب، سکھر، حیدرآباد میں موسم گرم اور مرطوب ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں پنجا ب، ہزارہ ڈویژن، کشمیر اور راولپنڈی میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ چوبیس گھنٹوں میں شمالی پنجاب میں تیزبارش کی پیشگوئی کی گئی ہیں۔