آسٹریلین انٹرنیشنل سورسنگ فیئر نومبر میں میلبورن میں ہوگی

Australian International Sourcing

Australian International Sourcing

بین الاقوامی تجارتی نمائش آسٹریلین انٹر نیشنل سورسنگ فیئر نومبر میں آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں منعقد ہوگی۔ میلے میں ٹیکسٹائل مصنوعات، کور پراڈکٹس، بیڈ لینن، ٹاولز، ریڈی میڈ گارمنٹس، نٹ ویئر، چمڑے اور چمڑے سے بنی مصنوعات ، کھیلوں کا سامان، کھلاڑیوں کے ملبوسات اور پارچہ جات ، جیولری، سرامکس اور ڈویلپمنٹ پراڈکٹس تیار کرنے والے ادارے شرکت کر سکتے ہیں۔

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے میلبورن میں منعقد ہونے والے تین روزہ بین الاقوامی تجارتی میلے آسٹریلین انٹر نیشنل سورسنگ فیئر میں شرکت کے خواہشمند تجارتی اور برآمدی اداروں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔ بین الاقوامی تجارتی میلے میں شرکت سے ملکی برآمد کنند گان کو اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے اور تجارتی امور طے کرنے کا موقع ملے گا۔

اتھارٹی نے درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 18جولائی 2013 مقرر کی ہے جبکہ تجارتی میلے میں شرکت کے حوالے سے تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔