نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈیسپیچ کمپنی نے نجی پاور پلانٹس کو دیئے گئے تین سو بیالیس ارب روپے کا آڈٹ شروع کردیا ہے۔ این ٹی ڈی سی نے وزارت خزانہ کی ہدایت پر نجی پاور پلانٹس کو دیئے گئے تین سو بیالیس ارب روپے کا آڈٹ شروع کیا ہے ۔زیرگردش قرضوں کی مد میں نجی پاورپلانٹس کے مجموعی طورپرپانچ سو تین ارب روپے کے واجبات تھے۔
جن میں سے تین سو بیالیس ارب روپے ادا کئے جا چکے ہیں ۔ اس ادا ئیگی کے پیش نظر اور بقایا ادائیگی کے لئے حکومت نے نجی پاور پلانٹس کے بقایا واجبات کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے ۔حکومت پاکستان نے آڈٹ کے لئے بین الااقوامی کمپنی ڈی لوئیٹ اور ایک پاکستانی آڈٹ فرم یوسف عادل سلیم اینڈ کمپنی کی خدمات حاصل کی ہیں۔