بلغاریہ (جیوڈیسک) بلغاریہ میں ایک ماہ سے جاری حکومت مخالف مظاہرے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے بدعنوان حکومت اور صدر سے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔ بلغاریہ کے دالحکومت صوفیہ میں حکومت مخالف مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک حکومت اور صدر استعفے نہیں دیں گے احتجاج جاری رہے گا۔
نو منتخب حکومت کی طرف سے زرائع موگل کو قومی سلامتی کا سربراہ مقرر کیے جانے کے خلاف عوام نے عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا جس پر حکومت کی طرف سے نظر انداز کرنے پر عوام سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم کوشش کریں گے کہ حکومت کے خلاف تاریخ کا طویل پرامن احتجاج کرکے ورلڈ ریکارڈ قائم کریں۔