چین: سیلاب سے نظام زندگی مفلوج، لوگ محفوظ مقامات پر منتقل

China

China

چین (جیوڈیسک) چین کے صوبے جئینگزئی میں سیلاب نے نظام زندگی کو مفلوج کردیا۔ پانی میں گھرے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

چین میں آئے حالیہ سیلاب سے کئی شہر متاثر ہوئے۔ صوبے جئینگزئی میں سیلابی پانی نے بدترین تباہی پھیلا دی۔ جس سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی۔ بجلی اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کھانے پینے کی اشیا کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔

مسلسل بارشوں سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ایک ہزار ایکٹر سے زائد رقبے پر رہائشی عمارتیں مکمل طور پر سیلابی پانی میں ڈوب گئیں ۔عمارتوں میں پھنسے چھ ہزار سے زائد لوگوں کو امدادی ٹیمیں محفوظ مقامات پر منتقل کر رہی ہیں۔ سیلاب سے دوہزار ایکٹر سے زائد رقبے پر محیط فصلیں بھی تباہ ہوگئیں۔