مصر میں عبوری کابینہ نے حلف اٹھا لیا

Cairo

Cairo

قاہرہ (جیوڈیسک) مصر میں عبوری کابینہ نے حلف اٹھا لیا ہے، آرمی چیف ملک کے نائب وزیر اعظم بن گئے ہیں، اخوان المسلمون نے کہا ہے نئی حکومت غیر قانونی ہے جسے تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ نئی حکومت کے وزرا سے عبوری صدر عدلی منصور نے حلف لیا، کابینہ میں خواتین اور مذہبی اقلیتوں کو بھی نمائندگی دی گئی ہے۔

اخوان المسلمون نے اعلان کیا ہے کہ عبوری حکومت غیر آئینی اور غیر قانونی ہے جس کے خلاف احتجاج جاری رہے گا۔ گزشتہ روز پولیس اور مظاہرین کی جھڑپوں کے بعد سابق صدر مرسی کے سیکڑوں حامیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔