لاہور (جیوڈیسک) ہاکی ایشیا کپ کے تربیتی کیمپ کے لیے قومی ٹیم کے 25 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا گیا۔ کیمپ 21 جولائی سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہو گا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے اعلان کردہ پچیس ممکنہ کھلاڑیوں میں عمران بٹ، عمران شاہ، مظہر عباس، محمد عمران، محمد عرفان، وسیم احمد، محمد عتیق، کاشف علی، خالد بھٹی، رضوان جونیئر، محمد توثیق، راشد محمود، فرید احمد، عامر شہزاد، وقاص شریف۔
شفقت رسول، ذوہیب اشرف، عبدالحسیم خان، رضوان سینئر، شکیل عباسی، علی شان، عمر بھٹہ، محمد دلبر، محمد زبیر اور محمد سلمان حسین شامل ہیں۔ کوچ طاہر زمان کا کہنا ہے کہ کوئی جادو کی چھڑی نہیں لیکن ایشیا کپ جیتنے کے لیئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ ایشا کپ کا میلہ چوبیس اگست سے ملائشیا میں سج رہا ہے اور جیت کی صورت میں ہی قومی ٹیم ہاکی ورلڈ کپ کے لیئے کوالیفائی کر سکے گی۔