سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے اضافہ

Gold

Gold

کراچی (جیوڈیسک) عالمی منڈی میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت چار سو روپے بڑھ گئی۔ جس کے بعد سونے کی نئی قیمت پچاس ہزار نو سو روپے فی تولہ ہوگئی ہے۔

دس گرام سونے کی قیمت تین سو تینتالیس روپے اضافے سے تینتالیس ہزار چھ سو اٹھائیس روپے تک پہنچ گئی ہے ۔آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کے نرخ پانچ ڈالر فی اونس بڑھ گئے ہیں جس کے بعد نئی عالمی قیمت بارہ سو اکیانوے ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔