سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

Salary Increased

Salary Increased

اسلام آباد (جیوڈیسک) سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فی صد اضافے کا نوٹی فی کیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کے نوٹی فی کیشن کے مطابق یہ اضافہ ایڈہاک ریلیف ہے جو یکم جولائی سے لاگو ہو گا۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں اضافے کیلئے نئے مالی سال کے بجٹ میں 274 ارب روپے مختص ہیں۔