لاس اینجلس (جیوڈیسک) ملالہ یوسفزئی پر ہالی وڈ میں دستاویزی فلم بنائی جا رہی ہے۔ فلم میں ملالہ کے حالات زندگی اور فروغ تعلیم کی جدوجہد دکھائی جائے گی۔ ملالہ پربننے والی ڈاکیومنٹری کے فلمساز Davis Guggenheim ہیں۔
جوٹریننگ ڈے ویٹنگ فار سپرمین اور پارٹی آف فائیو جیسی فلمیں بنا چکے ہیں۔ انہوں نے ملالہ یوسفزئی سے ملاقات میں ان کے حالات زندگی اور کام کے بارے میں معلومات بھی حاصل کی ہیں ۔یہ فلم ڈیڑھ سال تک مکمل ہو جائے گی۔