اسلام آباد (جیوڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں تقرر و تبادلے۔ سجاد علی اورشاہد انورخان کو ممبر ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز تعینات کر دیا گیا۔ ایف بی آرسے جاری کردہ نوٹی فیکیشن کے مطابق شاہد انورخان اورسجاد علی کو ممبر ایف بی آر ہیڈ کوارٹر تعینات کر دیا گیا ہے۔
محمد ولیم کو کلکٹر ماڈل کسٹمز کلیکڑیٹ کراچی جبکہ محمد یحی کوچیف کلیکٹر انفور سمنٹ ساتھ کراچی مقرر کر دیا گیا ہے۔ رحمت اللہ خان وزیر چیف کمشنران لینڈ ریونیو ریجنل آفس کراچی جبکہ عمر شفیق کو ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنل آڈٹ کسٹمز کراچی کا ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات کردیا گیا ہے۔