سابق چیئرمین اوگرا کے الزام پر یوسف رضا گیلانی 18 جولائی کو طلب

Yousuf Raza Gilani

Yousuf Raza Gilani

لاہور (جیوڈیسک) اوگرا کرپشن کیس میں گرفتار توقیر صادق نے دوران تفتیش سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور ایم ڈی سوئی سدرن زوہیب صدیقی پر بوگس گیس کنکشن جاری کرنے کا الزام عائد کر دیا۔ لاہور تفتیشی ٹیم کے روبر و توقیر صادق کے انکشاف کے بعد نیب نے یوسف رضا گیلانی اور زوہیب صدیقی کو اٹھارہ جولائی کو طلب کر لیا ہے۔

توقیر صادق کے مطابق سابق وزیر اعظم اور ایم ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی گیس چوری اور سی این جی اسٹیشنز کیلئے بوگس کنکشنز کے اجرا میں ملوث رہے ہیں۔

نیب ذرائع کے مطابق یوسف رضا گیلانی نے اس سے پہلے چیئرمین اوگرا غیر قانونی تقرری کیس میں چار نوٹسز کا جواب نہیں دیا اگر وہ اٹھارہ جولائی کو پیش نہ ہوئے تو انہیں گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے۔