کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں حساس ادارے اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 26 جون کو جسٹس مقبول باقر پر حملے میں ملوث ملزم کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔ کراچی کے علاقے سرجانی ٹان میں حساس ادارے اور پولیس نے خفیہ اطلاع پر مشترکہ کارروائی کی، جہاں سے جسٹس مقبول باقر پر حملے میں ملوث ملزم کو تین ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی ساتھ امیر علی نے بتایا کہ پولیس اور ملزموں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔
جس میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔ ادھر رینجرز نے ابوالحسن اصفہانی روڈ کے رہائشی فلیٹس میں چھاپہ مار کر 6 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ چنیسر گوٹھ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروش گرفتار کر لیے۔
ملزموں کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد ہوئیں، دوسری جانب ملیر ماڈل کالونی میں رات گئے دو گروپوں میں تصادم ہو گیا۔ فائرنگ کے تبادلے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔