کراچی (جیوڈیسک) مسلم لیگ کے رہنما ممتاز بھٹو نے کہا ہے کہ کراچی کے حالات پر قابو پانے کے لئے ماضی کی طرح کا آپریشن ضروری ہے۔ حیدرآباد میں ذرائع سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد وفاقی حکومت کو سندھ میں مداخلت کا آئینی حق حاصل نہیں۔
تاہم حکومت سندھ ناکامی تسلیم کرتے ہوئے وفاق سے گزارش کرے تو کردار ادا کیا جا سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت سندھ میں ایک بار پھر خون ریزی شروع ہو چکی ہے۔ گورنر سندھ بنائے جانے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پارٹی نے فیصلہ کیا تو وہ قلی بھی بننے کے لیے تیار ہیں۔