اسلام آباد (جیوڈیسک) ڈاکٹرعافیہ کی رہائی کے لیے قائم ٹاسک فورس نے اپنی حتمی سفارشات مرتب کر کے وزیر داخلہ چودھری نثار کو بھجوا دیں۔ ڈاکٹرعافیہ کی رہائی کے لیے قائم ٹاسک فورس نے بیس سفارشات مرتب کی ہیں۔ کمیٹی کی سفارشات میں انٹر امریکن کنونشن آن کریمنلز سنٹینسڈابراڈ 1993 اور کونسل آف یورپین کنونشن آن ٹرانسفر آف سن ٹینسڈ پرسن معاہدہ بھی شامل ہیں۔
ٹاسک فورس نے اپنی حتمی سفارشات وزیر داخلہ چودھری نثار کو بھجوا دی ہیں۔ وزیر اعظم سے منظوری کے بعد ٹاسک فورس ڈاکٹرعافیہ کی وطن واپسی پر کام شروع کرے گی۔