لاہور (جیوڈیسک) پنجاب میں گیس اور بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈان شروع کر دیا گیا۔ لاہور، شیخو پورہ، فیصل آباد اور ملتان میں چھاپے مار کر کروڑوں روپے کی چوری پکڑ لی گئی۔ وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے خیبر پختونخوا اور سندھ کی حکومتیں بجلی اور گیس چوروں کو کیوں نہیں پکڑ رہیں۔ وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب کے حکم پر تشکیل دی جانے والی ٹاسک فورسز نے چھاپے مار کر لاہور، شیخو پورہ، فیصل آباد اور ملتان میں چھاپے مار کر کروڑوں روپے گیس اور بجلی چوری پکڑ لی گئی۔ لاہور کے علاقے داروغہ والا میں دواسٹیل ملوں میں بڑے پیمانے پر ہونے والی گیس اور بجلی کی چوری پکڑی گئی۔
دونوں ملوں میں 2006 سے گیس اور بجلی چوری ہو رہی تھی، اس چوری میں گھر کے بھیدی، لیسکو اہلکار بھی شامل تھے، حکا م نے گیس اور بجلی کے آلات قبضے میں لے کر لیبارٹری بھجوا دیا جبکہ تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ شیخو پورہ روڈپر گتے کی فیکٹری پر چھاپہ مارا گیا تو 2 کروڑ روپے ماہانہ کی۔
گیس چوری کا انکشاف ہوا فیکٹری سیل کر دی گئی ہے۔ فیصل آباد جھنگ روڈ پر واقع فیکٹری پر فیسکو نے چھاپہ مار کر لاکھوں روپے کی بجلی چوری پکڑ لی، ملتان کا زکریا شاپنگ سینٹر بھی بجلی چور نکلا، غیر قانونی کنکشن لگا کر پانچ سال سے بجلی چوری کی جا رہی تھی۔