کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں گذشتہ روز رینجرز کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ٹیکسی ڈرائیور کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ گلستان جوہر میں گذشتہ روز رینجرز کی فائرنگ سے جاں بحق۔
ہونے والے ٹیکسی ڈرائیور مراد کی نماز جنازہ انچولی کی امام بارگاہ میں ادا اور تدفین سپر ہائی وے پر وادی حسین قبرستان میں کر دی گئی ہے۔ مقتول کے بھائی اعجاز علی نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے بھائی کے قتل میں ملوث رینجرز اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن کر کے ملزمان کو پھانسی کی سزا دی جائے۔