افغان سرزمین پاکستان کیخلاف سازشوں کا مرکز بن چکی ہے، ساجد میر

Sajid Mir

Sajid Mir

لاہور (جیوڈیسک) مرکزی جمعیت اہل حدیث کے امیر سینیٹر پروفیسر ساجد میر کا کہنا ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کی سلامتی کے خلاف سازشوں کا مرکز بن چکی ہے۔ لاہور میں وفود سے گفتگو پروفیسر ساجد میر کا کہنا تھا کہ جرنیلی حکومتوں اور پیپلز پارٹی کی امریکہ نواز پالیسیوں کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے۔

قوم کو اغیار کی غلامی سے نکالنے کے لئے خارجہ پالیسی از سر نو مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔انھوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس امر کی چھان بین ہونی چاہیئے کہ فرقہ ورانہ تشدد کے حامی شدت پسندوں کو بھارتی ایجنسیاں کیسے اسلحہ فراہم کر رہی ہیں۔ ڈرون حملوں اور دہشت کے واقعات کی روک تھام کے لئے جامع پالیسی اور اے پی سی کا انعقاد ناگزیر ہے۔