عمان (جیوڈیسک) امریکی وزیر خارجہ جان کیری مشرق وسطی کی صورتحال پر بات چیت کے لئے اردن کے دارالحکومت عمان پہنچ گئے۔ اردن کے وزیر خارجہ ناصر جدہ نے اپنے امریکی ہم منصب کا استقبال کیا، وزیر خارجہ کیری مصر اور شام کی صورتحال پر اردن کے حکمران شاہ عبداللہ سے تبادلہ خیال کریں گے۔
وزیر خارجہ ناصر جودہ نے کہا کہ مصر اور شام کے بحران سے اردن کی معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ وزیر خارجہ کیری فلسطینی صدر محمود عباس سے بھی ملاقات کریں گے۔