ہالی وڈ فلم “اونلی گاڈ فارگیوز” 19 جولائی کو ریلیز ہو گی

Hollywood

Hollywood

پیرس (جیوڈیسک) فرانس اور ڈنمارک کے اشتراک سے بننے والی متنازعہ فلم “اونلی گاڈ فارگیوز” 19 جولائی کو ریلیز ہو گی۔ فلم تھائی لینڈ کے انڈر ورلڈ پر بنائی گئی ہے، فلم کو رواں برس “کانز فلم فیسٹول”میں دکھایا گیا تھا۔

فلم میں تشدد کے مناظر کے باعث اس پر سخت تنقید کی گئی تھی، مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار ریان گوسلنگ کا کہنا ہے اس فلم میں سچائی بیان کی گئی ہے، ہر فلم بین کو مطمئن کرنا انتہائی مشکل کام ہے۔