روپے کی بے قدری، حکومت اور اسٹیٹ بینک خاموش

The value of Rs.

The value of Rs.

روپے کی بے قدری کا سلسلہ نہ رک سکا۔ حکومت اوراسٹیٹ بینک خاموش۔ اوپن کرنسی مارکیٹ اور انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق ڈالر کی طلب میں اضافے کا رجحان بدستور برقرار ہے۔

روپے کو ریسکیو کرنے کے حوالے سے حکومتی اقدامات کے قفدان اور اسٹیٹ بینک کی خاموشی پر متعلقہ حلقے حیران ہیں۔ منگل کو اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں پچیس پیسے کا مزید اضافہ ہوا اور ڈالرکی قیمت فروخت 102 روپے 50 پیسے کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔
جبکہ قیمت خرید 102 روپے پچیس پیسے رہی۔ ٹیلی گرافک ٹرانسفر میں ڈالر پہلی بار 103 روپے سے تجاوز کر گیا۔ جبکہ بینکوں کے درمیان لین دین یعنی انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت سات پیسے بڑھکر سو روپے سینتیس پیسے پر بند ہوئی۔