آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم سیونگ فیس کو ایمی ایوراڈز کے لئے نامزد کرلیا گیا

Saving Face

Saving Face

پاکستانی (جیوڈیسک) آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم سیونگ فیس کو بین الاقوامی فلمی دنیاکے معتبر ایوارڈز ایمی ایوراڈز کے لئے نامزد کرلیا گیا ہے۔ فلم سیونگ فیس کن کن کیٹیگریز میں نامزد کی گئی ہے جانتے ہیں. پاکستان میں پہلا آسکر ایوارڈ لانے والی فلم سیونگ فیس ایک بار پھر بین الاقوامی سطح پرحاصل کررہی ہے پذیرائی تیزاب سے جلائی جانے والی دوخواتین کی ہمت کی داستان نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا۔

شرمین عبید چنائی کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم سیونگ فیس نے اپنے موضوع کی انفرادیت کے باعث اب تک آسکرایوارڈ سمیت کئی ایوارڈز جیتے۔اب ایک بار پھر اسے فلمی دنیا کے معتبر ایوارڈ ایمی ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔

فلم سیونگ فیس کو بہترین ڈاکیومینٹری فلم ، آرٹ اینڈ کلچر کیٹیگری، بہترین ریسرچ، سنیماٹوگرافی سمیت پانچ کیٹیگریز میں نامزد کیا گیا ہے۔ نیشنل اکیڈمی ایوارڈز یعنی ایمی ایوارڈز کی تقریب یکم اکتوبر کو نیویارک میں منعقد ہوگی۔