اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف مقامات پر تیز ہواوں کے ساتھ موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ اسلام آباد اور راولپنڈی کے بعض مقامات پر صبح کا آغاز گہرے کالے بادلوں، تیز اور ٹھنڈی ہواں کیساتھ ہوا، جس کے بعد بارش ہوتے ہی موسم سہانا ہو گیا۔ بارش سے گرمی اور حبس سے پریشان چہرے کھل اٹھے اورکئی روز سے پڑنے والی گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا۔
موسم خوشگوار ہوتے ہی رمضان کے بابرکت مہینے میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے شکار شہری بھی خوش ہو گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں جڑواں شہروں کے بعض مقامات پر تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔