لاہور : ڈاکٹروں کی غفلت سے 3 بچے جاں بحق، ورثا کا احتجاج، وزیر اعلی کا نوٹس

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے چلڈرن ھسپتال میں تین بچے ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث جاں بحق ہو گئے۔ ورثا نے احتجاجا میتیں سڑک پر رکھ کر میٹرو بس روک دی۔ چلڈرن ھسپتال میں یکے بعد دیگرے تین بچے دم توڑ گئے۔ ورثا نے بچوں کی اموات کا ذمہ دار ڈاکٹروں کو ٹھہراتے ہوئے احتجاج شروع کر دیا۔ ورثا بچوں کی میتیں لے کر سڑک پر آگئے اور فیروز پور روڈ بلاک کر دی جس سے ٹریفک جام ہوگئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

اس کے بعد کچھ مشتعل مظاہرین نے میٹرو روٹ پر پہنچ کر میٹرو بس سروس روک دی ھسپتال انتظامیہ کی کال پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی اور مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا۔مبینہ غفلت سے جاں بحق ہونیوالے ایک بچے کے والدین کا کہناہے۔

وہ ہنستا کھیلتا بچہ لے کر آئیتھے لیکن اب اس کی میت لے کرجارہے ہیں۔ ادھر وزیر اعلی شہباز شریف نے بچوں کی ہلاکت کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔