کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج ہورہاہے جس میں بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل سمیت 3 اراکین اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔ کوئٹہ میں بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج شام 6 بجے اسپیکر جان محمد جمالی کی صدارت میں منعقد ہوگا۔
اجلاس میں چاغی سے منتخب ہونے والے رکن صوبائی اسمبلی غلام دستگیر بادینی سمیت بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان منیگل اور حمل کلمتی کے بھی حلف اٹھانے کی توقع ہے۔