اسسٹنٹ کمشنر تنویرالراحمن اور ٹی ایم او ملک خلیل احمد نیئر نے چارج سنبھالتے ہی سستارمضان بازار کا دورہ کیا

تلہ گنگ : اسسٹنٹ کمشنر تنویرالراحمن اور ٹی ایم او ملک خلیل احمد نیئر نے چارج سنبھالتے ہی سستا رمضان بازار کا دورہ کیا ان کے ہمراہ مسلم لیگ سیکر ٹریٹ ہائوس کے انچارج ملک شفقت بڈھیال بھی تھے۔ رمضان بازار میں ناقص اشیاء رکھنے والے سٹالوں پر سخت بر ہمی کا اظہار کیا۔ تفصیلا ت کے مطابق ٹی ایم او ملک خلیل احمد نیئر نے چارج لینے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ رمضان بازار میں پہنچ گئے انہوں نے تمام سٹالوں پر اشیاء کی کوالٹی اور صفائی چیک کی جس پر ناقص اشیاء رکھنے والے سٹال ہولڈر کی سرزنش کی اور کہا کہ صفائی اور کوالٹی میں کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور عوام کو اچھی کوالٹی مہیا کرنا میری اولین ترجیح ہے۔

بعد ازاں مسلم لیگ سیکرٹریٹ کے انچارج ملک شفقت بڈھیال نے ٹی ایم او ملک خلیل احمد نیئر کو فروٹ کی کوالٹی کے بارے میں اگاہ کیا اور کہا کہ عوام کو اس طرح کی کوالٹی قبول نہیں ہے۔ ملک خلیل احمد نیئر نے نئی بات سے بات چیت کر تے ہو ئے کہا کہ مجھے چارج سنبھالتے ہوئے ایک دن ہوا ہے اور انشا اللہ سستا رمضان بازار میں ناقص اشیا ء پر ائندہ عوام کو کسی قسم کی شکایت نہیں ہو گی۔ سستا با زار میں اعلی کو الٹی کی اشیاء کو یقینی بنانے جائے گا۔