بھمبرکی خبریں 17.7.2013

بھمبر میرپور روڈ پر پانی کی نکاسی کیلئے بنائی گئی پلی پر بااثر افراد کا قبضہ پلی کو دونوں اطراف سے بند کر دیا
بھمبر(جی پی آئی) بھمبر میرپور روڈ پر پانی کی نکاسی کیلئے بنائی گئی پلی پر بااثر افراد کا قبضہ پلی کو دونوں اطراف سے بند کر دیا بارشی پانی سے ارد گرد کے رہائشی مکانات سمیت لاکھوں روپے سے تعمیر ہونیوالی سڑک کو شدید نقصان عوام علاقہ کا شدید احتجاج محکمہ شاہرات سے بند پلی کھلوانے کا مطالبہ تفصیلات کیمطابق بھمبرمیرپور روڈ پر کھمب کے مقام پر نکاسی آب کیلئے بنی پلی پر مقامی بااثر افراد نے قبضہ کرکے پہلی کو دونوں اطراف سے بند کر دیا ہے جس کے باعث مون سون کی شروع ہونے والی بارشوں کا پانی بند ہوجانے سے بارشی پانی اردگرد کے رہائشی مکانات میںداخل ہوجانے سے شہریوں کا نقصان ہورہا ہے جبکہ 1کلومیٹر کے لگ بھگ لاکھوں روپے سے تعمیر ہونیو الی سڑک پانی میں ڈوبی رہنے کے باعث بردگی اور شدید ٹوٹ پھوٹ کی شکار ہو گئی ہے جس سے ٹریفک کی روانی سمیت عام راہگیروں اور علاقہ کے رہائشیوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے علاقہ کے مکینوں سمیت عام راہگیروں اور مذکورہ روڈ پر سفر کرنے والے والوں نے محکمہ شاہرات کے اعلیٰ حکام سے بند پلی کھلوانے کا مطالبہ کرتے ہوئے قبضہ مافیا کیخلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خودساختہ مہنگائی کی کسی صورت اجازت نہیںدینگے پرائس کنٹرول کمیٹیاں روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کرکے مہنگے داموںاشیاء صرف فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی
بھمبر(جی پی آئی)خودساختہ مہنگائی کی کسی صورت اجازت نہیںدینگے پرائس کنٹرول کمیٹیاں روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کرکے مہنگے داموںاشیاء صرف فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائیں شہری بھی تعاون کریں اور گراں فروشی کرنے والوں کی نشاندہی کریں سخت کارروائی کرینگے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر بھمبر چوہدری محمد طیب نے ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اجلاس میں، اسسٹنٹ کمشنر ندیم احمد جنجوعہ ،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ بھمبر چوہدری ولید اشرف،چیف آفیسر چوہدری فیاض ،افسر مال چوہدری نزاکت علی ،ڈاکٹر تصور چیمہ ،نائب ناظم زراعت چوہدری شبیر ،اسسٹنٹ کمشنر برنالہ ،راجہ بدر ایڈووکیٹ،سردار سرفراز ،عاطف اکرم نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مرزا محمد اشرف جاپانی مرکزی راہنما پیپلزپارٹی کے چچا مرزا محمد رفیق کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کااظہار
بھمبر(جی پی آئی)مرزا محمد اشرف جاپانی مرکزی راہنما پیپلزپارٹی کے چچا مرزا محمد رفیق کے انتقال پر ڈاکٹر امتیاز احمد ،مرزا ندیم اختر،باؤ اشفاق شاہرات ،مرزا زبیر ،مرزا رفیق ،چوہدری ارشد ،عاطف اکرم ،ملک شوکت حسین ،شیراز پرویز مشتاق ،رومان رضا نے اپنے مشترکہ بیان میں گہرے دکھ اور غم کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت کی اور لواحقین سے اظہار ہمدردی کی ہے۔