وہاڑی : باورچی نے کھانے میں زہر ملانے کا اعتراف کر لیا

Vehari

Vehari

وہاڑی (جیوڈیسک) میلسی میں ایک ماہ قبل ایم پی اے جہانزیب کچھی کے ڈیرے پر کھانے میں زہر ملوانے کے الزام میں ارسل خان کچھی سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق وہاڑی کی تحصیل میلسی میں 12 جون کو تحریک انصاف کے ایم پی اے جہانزیب خان کچھی کے ڈیرے پر متعدد افراد ذہر خورانی کا شکار ہوئے تھے۔

واقعے کی تفتیش کے دوران جہانزیب کچھی کے باورچی رفیق نے انکشاف کیا کہ مخالف امیدوار ارسل خان کچھی نے 50 ہزار روپے کے عوض آٹے میں زہر ملانے کو کہا،باورچی کے بیان پر ارسل خان کچھی سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے باورچی کو حراست میں لے کر دیگر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔12 جون کو زہر خورانی کے نتیجے میں مختلف اوقات میں 22 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔