غیر قانونی طریقے سے ترکی جانے والے پاکستانی کو استنبول سے ملک بدر کر دیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ نے ڈی جی ایف آئی اے سے چوبیس گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی۔ جعلی سفری دستاویزات کے ذریعے ترکی جانے والے پاکستانی شہری کو استنبول سے ڈی پورٹ ہونے کے بعد اسلام آباد پہنچنے پر پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔
وزیر داخلہ چوہدری نثار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے سے چوبیس گھنٹے میں واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ غیر قانونی فعل میں ملوث ایف آئی اے ملازمین اور تمام متعلقہ ذمہ داران کو گرفتار کر کے تفتیش کی جائے گی۔