لاہور (جیوڈیسک) حکومت بجلی کے نادہندگان کے خلاف کاروائی کے دعوے تو بہت کرتی ہے مگر کروڑوں کے نادہندہ سرکاری اداروں سے رقوم لینے میں کامیاب نہیں ہو رہی۔ لاہور الیکٹر ک سپلائی کمپنی کی دستاویز کے مطابق ضلعی حکومت کے ادارے لیسکو کے سب سے بڑے نادہندہ ہیں۔
جس میں شالامار ٹان سر فہرست ہے جس نے لیسکو کے 54 کروڑ 56 لاکھ روپے ادا کرنے ہیں۔ جبکہ واہگہ ٹان کے ذمے بھی 13 کروڑ 70 لاکھ کے بقایا جات ہیں۔ راوی ٹان نے پانچ کروڑ 57 لاکھ کے بل ادا کرنے ہیں۔جبکہ نشتر ٹان نے بھی تین کروڑ 89 لاکھ روپے دبائے ہوئے ہیں۔
داتا گنج بخش ٹان انتظامیہ بھی تین کروڑ 72 لاکھ روپے کی نادہندہ ہے۔ کیمپ جیل لاہور بھی لیسکو کی سات کروڑسات لاکھ کی نادہندہ ہے اور ڈسٹرکٹ جیل لاہور کے ذمے بھی پانچ کروڑ 24 لاکھ کے بل ہیںنجی شعبے میں دریز فلائنگ بورڈ ملز پانچ کروڑ 24 لاکھ روپے کے بقایاجات کے ساتھ سرفہرست ہے حکام کی جانب سے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کاروائی جاری ہے لیکن بڑے سرکاری نادہندگان کے سامنے انتظامیہ بھی بے بس ہے۔