قلعہ عبداللہ (جیوڈیسک) گلستان کے علاقے کلی سیگی میں اغواکاروں اور فورسز کے درمیان فائرنگ ایک اہلکار شہید جبکہ جوابی فائرنگ میں ایک ملزم ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان کلی سیگی میں بدھ کے صبح اغواکاروں اور فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
جس کے نتیجے میں انسداد دہشتگردی فورس(اے ٹی ایف) کا ایک اہلکار شہید جبکہ فورسز کی جوابی فائرنگ سے ایک اغوا کار ہلاک جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔ ڈپٹی کمشنر داد خلجی کے مطابق آپریشن میں لیویز، پولیس اور اے ٹی ایف کے جوانوں نے حصہ لیا۔