کراچی : جسٹس مقبول باقر پر حملے میں ملوث ماسٹر مائنڈ بشیرچانڈیو گرفتار

Maqbool Baqir Attacks

Maqbool Baqir Attacks

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں پولیس اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے مقابلے کے بعد جسٹس مقبول باقر پر حملے میں ملوث ماسٹر مائنڈ بشیر چانڈیو کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاع پر کراچی کے علاقے سرجانی ٹان میں چھاپہ مارا تو ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ جس سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔ سیکورٹی اہلکاروں کی جوابی کارروائی پر ملزمان نے ہتھیار پھینک کر گرفتاری پیش کردی ہے۔

گرفتار ملزمان میں جسٹس مقبول باقر پر حملے کا ماسٹر مائنڈ بشیر چانڈیو بھی شامل ہے۔ جس کا تعلق آصف چھوٹو گروپ سے بتایا جارہا ہے۔ پولیس نے ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس مقبول باقر پر چھبیس جون کو کراچی کے علاقے برنس روڈ پر بم حملہ کیا گیا تھا۔ حملے میں میں رینجرز اور پولیس اہلکاروں سمیت نو افراد جاں بحق اور جسٹس مقبول باقر سمیت اٹھارہ افراد زخمی ہوئے تھے۔