آئی جی خیبرپختونخوا کا بیان متعصبانہ اور کراچی دشمنی کے مترادف ہے، متحدہ

MQM

MQM

کراچی (جیوڈیسک) ارکان سندھ اسمبلی متحدہ قومی موومنٹ کا کہنا ہے کراچی کے بارے میں آئی جی خیبر پختونخوا کا بیان متعصبانہ اور کراچی دشمنی کے مترادف ہے۔متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان سندھ اسمبلی نے کراچی کے بارے میں صوبہ خیبر پختونخوا کے آئی جی کے بیان کو متعصبانہ اور کراچی دشمنی کے مترادف قرار دیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ آئی جی خیبرپختونخوا کا کراچی کے بارے میں اپنے بیان میں کہناہے کہاللہ نہ کرے کہ پشاور میں کراچی جیسے حالات ہوں ایم کیوایم کے ارکان اسمبلی نے کہا کہ ہماری بھی یہ دعاہے کہ پشاورمیں امن ہو۔

خوشحالی ہو، مسجدیں، مزارات ،علاقے، بازار، شہر پرسکون ہوں، محفوظ ہوں، بچیوں کے اسکول بموں سے نہ اڑائے جائیں، یہ ہماری دعاہے۔ ارکان سندھ اسمبلی نے کہا کہ اللہ کاکرم ہے کراچی میں حالات خوشگوار تونہیں مگر پشاور جیسے قیامت خیز بھی نہیں۔