اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارتِ پانی وبجلی حکام کا دعوی ہے کہ بجلی کا شارٹ فال مزید کم ہو کر 27 سو میگاواٹ رہ گیا ہے، گزشتہ روز یہ شارٹ فال 3 ہزار میگاواٹ تھا۔ وزارتِ پانی وبجلی کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق بجلی کی پیداوار 14 ہزار 3 سو میگاواٹ اور طلب 17 ہزار میگاواٹ ہے۔
اسطرح بجلی کاشارٹ فال مزید کم ہو کر 27 سو میگاواٹ رہ گیا ہے، اعدادوشمار کے مطابق بجلی کی ہائیڈل پیداوار 5 ہزار 675 میگاواٹ، تھرمل پیداوار 2 ہزار 110 میگاواٹ اور آئی پی پیز سے پیداوار 6 ہزار 515 میگاواٹ ہے۔