لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے 2 لاکھ 47 ہزار روپے تک پیشکش کرنے والی کمپنیوں کو حج کوٹہ دینے کا حکم دیتے ہوئے پیر کو حکومت سے جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائی کورٹ میں حج کوٹہ الاٹمنٹ کیس کی سماعت چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے کی۔
وکیلِ سرکار نے بتایا کہ نیلامی میں ایک لاکھ 47 ہزار سے 2 لاکھ 47ہزار روپے تک کی بولی دی گئی۔ 18 کمپنیاں میرٹ پر آئیں، 910 عازمین حج کا کوٹہ تقسیم کیا جائے گا۔ عدالت نے حکم دیا کہ 2 لاکھ 47ہزار روپے تک پیشکش کرنے والی کمپنیوں کو کوٹہ دیا جائے۔ اور کوٹہ الاٹمنٹ کے تمام لوازمات پورے کرکے پیر کو عدالت کو بتایا جائے۔