سری لنکن پریمیر کا دوسرا ایڈیشن منسوخ کر دیا گیا

Sri Lankan Premier

Sri Lankan Premier

سری لنکن (جیوڈیسک) کرکٹ بورڈ نے رواں سال ہونے والے سری لنکن پرئمیر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کو منسوخ کر دیا ہے سری لنکا کرکٹ بورڈ نے انڈین پریمیر لیگ کو دیکھ کر ٹی ٹوئنٹی لیگ شروع کی۔ جیسے گذشتہ سال سری لنکن پریمیر لیگ کے نام سے متعارف کروایا گیا۔ آئی پی ایل میں پاکستانی کھلاڑیوں کے دروازے بند ہو جانے کے بعد اس لیگ کے پہلے ایڈیشن میں پاکستانی پلیئرز نے بڑھ چڑ کر حصہ لیا۔

رواں سال دس اگست سے شروع ہونے والی اس لیگ کو سری لنکن بورڈ نے منسوخ کر دیا ہے۔ سری لنکن بورڈ کا کہنا ہے کہ پیسوں کی ادائیگی نہ کرنے پر لیگ ختم کر دی گئی ہے۔ بورڈ کا مزید کہنا ہے کہ جن کھلاڑیوں نے اس لیگ میں شرکت کی ہے ان کے پیسوں کی ادائیگی ابھی تک نہیں کی جاسکی۔ جس کے بعد بورڈ کو یہ قدم اٹھا نا پڑا۔