اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت پٹرولیم نے یومیہ 50 کروڑ سے ایک ارب مکعب فٹ ایل این جی درآمد کرنے کیلئے سمری منظوری کیلئے کابینہ کی اقصادی رابطہ کمیٹی کو بھیج دی۔ کمیٹی کل وزیر خزانہ کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں سمری کا جائہ لے گی، وزارت پٹرولیم کے حکام کے مطابق ملک کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بجھوائی گئی، سمری میں حکومتی سطح پر قطر سمیت مختلف ممالک سے ایل این جی درآمد کی تجویز دی گئی ہے۔
درآمدی ایل این جی کی یومیہ کم سے کم مقدار 50 کروڑ مکعب فٹ اور زیادہ سے زیادہ ایک ارب مکعب فٹ تک منظوری دینے کی سفارش کی گئی ہے، حکام کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی سے منظوری کے بعد ایل این جی درآمد کیلئے بڈنگ کے عمل کا آغاز کر دیا جائے گا۔ جس میں درآمدی ایل این جی کیلئے کراچی پورٹ پر ٹرمینل کی تعمیر بھی شامل ہو گی۔