کراچی (جیوڈیسک) کے ای ایس سی نے پاکستان اسٹیل ملز سے مطالبہ کیا ہے کہ آج 55 کروڑ روپے کے واجبات ادا کیے جائیں بصورت دیگر ادارے کی بجلی کاٹ دی جائے گی۔کے ای ایس سی ترجمان کے مطابق گزشتہ روز ادارے نے پاکستان اسٹیل ملز کو 93 کروڑ روپے کے واجبات ادا کرنے کا نوٹس بھجوایا تھا۔ جن میں سے 55 کروڑ روپے کی ادائیگی آج کی جانی ضروری ہے ورنہ پاکستان اسٹیل کی بجلی منقطع کی جا سکتی ہے۔
کے ای ایس سی کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اسٹیل مل نے یہ ادائیگیاں کرنی تھیں مگر ادارے نے اب تک نوٹس کا مثبت جواب نہیں دیا ہے۔ حالیہ دنوں میں پاکستان اسٹیل سخت مالی بحران میں مبتلا ہے اور ادارے کو ملازمین کی تنخواہیں ادا کرنے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔