مچھ نامعلوم افراد نے دھماکے سے بجلی کے ٹاور اڑا دیئے

Tower of Power

Tower of Power

مچھ (جیوڈیسک) کے قریب بی بی نانی کے مقام پر نا معلوم افراد نے دھماکے سے بجلی کے ٹاور اڑا دئیے۔ کوئٹہ، مچھ اور ڈیرہ مراد جمالی سمیت 18 اضلاع میں بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی۔

دھماکے کے بعد بجلی کی سپلائی معطل ہونے سے دوران سحری خواتین کو کھانا تیار کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ کیسکو حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کو جلد بحال کرنے کے لئے ٹیمیں روانہ کر دی گئیں ہیں۔ دھماکے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہو سکی ہے۔