باجوڑ ایجنسی : شدت پسندوں کے حملے میں 2 ایف سی اہلکار شہید

Bajaur Agency

Bajaur Agency

باجوڑ ایجنسی (جیوڈیسک) میں شدت پسندوں کے حملے میں دو ایف سی اہلکار شہید ہو گئے۔ باجوڑ ایجنسی میں تحصیل ماموند کے علاقے امانتا چیک پوسٹ پر شدت پسندوں نے رات گئے حملہ کر دیا۔

شدت پسندوں کی فائرنگ سے چیک پوسٹ پر تعینات ایف سی کے دو جوان موقع پر ہی شہید ہو گئے جبکہ ایک شدید زخمی ہوا۔ جوابی فائرنگ سے شدت پسند فرار ہو گئے- واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا۔