کراچی (جیوڈیسک) لیاری کراچی میں مخدوش صورتحال سے پریشان کچھی برادری کا ایک اور قافلہ اندورن سندھ روانہ ہوگیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ قافلے میں خواتین، معصوم بچے اورمردوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔
اس موقع پر متاثرہ افراد نے بتایا کہ لیاری گینگ وار کے لوگ قتل کرنیکی دھمکیاں دے رہے ہیں، جس کی وجہ سے ہم اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔ ان افراد نے اس موقع پر مطالبہ کیا کہ حکومت گینگ وار کے لوگوں سے انھیں تحفظ فراہم کرے۔