صدارتی انتخابات سے قبل الیکٹورل کالج مکمل کیا جائے, شاہی سید

Shahi Syed

Shahi Syed

سندھ (جیوڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ صدارتی انتخابات سے قبل الیکٹورل کالج مکمل کیا جائے الیکشن کمیشن کی جانب سے صدارتی انتخابات میں غیر ضروری عجلت سمجھ سے بالاتر ہے ضمنی انتخابات سے قبل صدارتی انتخابات کا انعقاد غیر منصفانہ ہے۔

باچا خان مرکز سے جاری کردہ بیان میں اے این پی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے مذید کہا کہ 22 اگست کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں منتخب ہونے والے 42 عوامی نمائندوں کو الیکشن سے باہر رکھنا انتہائی افسوس ناک ہے چونکہ صدر پاکستان کی آئینی مدت 9 ستمبر کو مکمل ہورہی ہے لہذا ضمنی انتخابات کے انعقاد کے بعد صدارتی انتخابات کا انعقاد کیا جائے۔